• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی ایل میں نام شامل کرنے یا نکالنے کیلئے کمیٹی قائم



ای سی ایل میں نام شامل کرنے یا نکالنے کیلئے کمیٹی قائم

وفاقی کابینہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں لوگوں کے نام شامل کرنے یا نکالنے کا فیصلہ کرنے کے لیے تین رکنی کابینہ کمیٹی قائم کردی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ای سی ایل میں لوگوں کے نام شامل کرنے یا نکالنے کا فیصلہ کرنے کے لیے تین رکنی کابینہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون و انصاف محمود بشیر ورک کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں وفاقی وزیر برائے اسٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجنزعبدالقادر بلوچ اور وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے قانون بیرسٹر ظفر اللہ خان شامل ہیں۔

کمیٹی ای سی ایل میں لوگوں کے نام شامل کرنے یا نکالنے کے حوالے سے قواعد و ضوابط بنانے کے لیے تجاویز پیش کرے گی جس کی منظوری وفاقی کابینہ جائزہ لینے کے بعد دے گی۔

تازہ ترین