• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان گرین کا’’دا فالٹ ان آور اسٹارز ‘‘ کی ہندی ریمیک پر خوشی کا اظہار

جان گرین کا’’دا فالٹ ان آور اسٹارز ‘‘ کی ہندی ریمیک پر خوشی کا اظہار

ممبئی (ایجنسیاں) امریکی مصنف، اداکار و پروڈیوسر جان گرین نے ہولی وڈ فلم ’’دا فالٹ ان آورا سٹارز ‘‘ کی ہندی ریمیک فلم پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جان گرین نے ٹویٹر پر ہولی وڈ فلم ’’دا فالٹ ان آور اسٹارز ‘‘ کی ہندی ریمیک فلم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ اس پر ہندی فلم بنائی جارہی ہے جو میرے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے۔ جس پر ڈیبیو ڈائریکٹر مکیش چھبرا نے جان گرین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مکیش چھبرا کی فلم کی عکسبندی رواں سال کے وسط میں شروع کی جائے گی جس میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اور سنجنا سنگھی مرکزی کردار ادا کرینگے۔

تازہ ترین