• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس 90 دن کا جوڈیشل مارشل لاء لگا دیں، شیخ رشید

چیف جسٹس 90 دن کا جوڈیشل مارشل لاءلگادیں، شیخ رشید

اسلام آباد(ایجنسیاں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملک میں جوڈیشل مارشل لاء لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی مشاورت کے بغیر نگراں وزیراعظم قبول نہیں کریں گے ‘میں نے منی لانڈرنگ کی نہ ہی پاناما کیس سے کوئی تعلق ہے‘1974ء سے ٹیکس ادا کر رہا ہوں‘نواز شریف صرف اللہ کی پکڑ میں آیا ہے، شہباز شریف اب وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں ۔ بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ عبوری حکومت ہے‘ اس وقت پوری قوم کی نظریں عدلیہ کی جانب مرکوز ہیں‘ چیف جسٹس صاحب کی اصل ذمہ داری نگراں وزیر اعظم کی تقرری ہو گی‘ انہوں نے کہا کہ بے شک چیف جسٹس ملک میں 90 روز کیلئے جوڈیشل مارشل لاء لگا دیں لیکن یہ مارشل لاء صرف الیکشن کیلئے ہونا چاہئے‘ انہوں نے کہا کہ الیکشن انتشار اور خلفشار کے ماحول میں ہو رہے ہیں‘ اگر کوئی ناپسندیدہ آدمی نگراں وزیراعظم بن گیا الیکشن کا بھرم خاک میں مل جائے گا‘عبوری وزیرِ اعظم کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کا آن بورڈ ہونا لازمی ہے۔ جن ناموں پر ڈسکس ہوا وہ اس معیار پر پورا نہیں اترتے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میرا کیس سپریم کورٹ میں ہے، نواز شریف نے مجھ پر سنگین الزامات لگائے، میں نے منی لانڈرنگ کی نہ ہی پاناما کیس سے کوئی تعلق ہے، میں 1974 سے ٹیکس ادا کر رہا ہوں۔

تازہ ترین