• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
صدا بہار دھنوں کے خالق... نثار بزمی

صدا بہار دھنوں کے خالق اور ایک باہنر موسیقار نثار بزمی کوہم سے بچھڑے 11 برس گزر گئے لیکن ان کی ترتیب دی ہوئی موسیقی کا سحر آج بھی کانوں میں رس گھولتا ہے۔

خداداد صلاحیت، موسیقی سے محبت اور محنت معروف پاکستانی موسیقار نثار بزمی کا خاصا تھا جنہوں نے یادگار دھنیں ترتیب دے کر موسیقی کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔


انہوں نے 40 بھارتی فلموں کی دھنیں بنائیں جس کے بعد ان کی موسیقی ہر فلم کی ضرورت بن گئی۔ اس کے بعد وہ پاکستان چلے آئے اور یہاں آ کر بھی 60 سے زائد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

نثار بزمی فن موسیقی کی باریکیوں سے باخوبی آگاہ ہونے کے علاوہ دوسروں کو سمجھانے کی صلاحیت بھی رکھتے تھے۔ مہدی حسن ، رونا لیلی اور مالا نے ان کی دھنوں میں وہ رنگ بھرے جواپنی مثال آپ ہیں۔

نثار بزمی کو نیم کلاسیکی دھنوں سے لے کر لوک اور پوپ میوزک ہر طرح کی بندشوں پر عبور حاصل تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین