• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں امریکی سرمایہ کاری 207 ارب ریال ہوگئی

سعودی عرب میں امریکی سرمایہ کاری 207 ارب ریال ہوگئی

سعودی عرب میں امریکی سرمایہ کاری کا حجم فروری 2018ء تک 207 ارب ریال سے تجاوز کر گیا ۔

العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی انویسٹمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک میں امریکی سرمایہ کار کمپنیوں کی تعداد 373 ہوگئی ہے جو سروسز، صنعت، رئیل اسٹیٹ، سائنس، آرٹس اور دیگر شعبوں میں مستقل یا عارضی بنیادوں پر خدمات کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں امریکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا حصہ صنعتی شعبے میں ہے جہاں یہ حجم 193 ارب ریال تک جا پہنچا ہے۔

امریکی کمپنیاں سعودی عرب میں 95 مختلف صنعتی منصوبوں میں کام کررہی ہیں۔ اس کے بعد سرروسز میں 245پروجیکٹ چل رہے ہیں جن پر امریکا نے 13.5 ارب ریال کی سرمایہ کاری کی ہے۔

تجارتی شعبے کے 9 منصوبوں کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری کا حجم 30 کروڑ ریال، رئیل اسٹیٹ کے دو منصوبوں میں 16 ملین ریال کی سرمایہ کے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین