• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

78واں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جائیگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر  کی طر ح  کراچی میں بھی  78واں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جائیگا۔دن کا آغاز21توپوں کی سلامی سے کیا جائیگا ۔مساجد میں ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، بانی پاکستان قائد محمد علی جناح کے مزار پر خصوصی تقریب منعقد ہوگی، گورنر سندھ محمد زبیر عمر، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،مسلح افواج کے نمائندے ، میئر کراچی او ر سیاسی و سماجی شخصیات مزار پر حاضری دینگی، بابائے قوم کی قبر پر پھول چڑھائے جائیں گے اور فاتحہ خوانی کی جائے گی،خصوصی تقریبات منعقد ہونگی ، 23مارچ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینار ز کا انعقاد ہوگا اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
تازہ ترین