اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنماچوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے حکومت کا ہر قدم ملک اور عوام دشمن ہے، ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان لا رہے ہیں،ن لیگ قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور معیشت کیخلاف نت نئے اقدامات کر رہی ہے، نواز اور شہبازشریف جھوٹے پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، وہ اپنی رہائشگاہ پر ن لیگی رہنما اور پی پی 213 سے ٹکٹ ہولڈر مخدوم سید اسد عباس شاہ کی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، پرویزالٰہی نے مزید کہا ہمارے ترقیاتی کام جہاں رک گئے تھے آنیوالے دور میں وہیں سے آگے بڑھائیں گے اور جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کریں گے، سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں ایسی سہولتیں ہونی چاہئیں کہ کسی کو باہر نہ جانا پڑے۔مخدوم اسد عباس نے کہا میرا جینا مرنا چودھری صاحبان کیساتھ رہے گا، جنوبی پنجاب میں جتنے کام پرویزالٰہی کی حکومت میں ہوئے انکی مثال نہیں ملتی۔