• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پولینڈ میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں یوم پاکستان کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سفارتخانہ کے احاطہ میں منعقد ہونے والی اس تقریب کے دوران پولینڈمیں مقیم پاکستانی اور سفارتخانے کے عہدیداران اور ان کے خاندان کے افراد موجود تھے۔

پولینڈ میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب

سفیرپاکستان شفقت علی خان نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو فضا ء میں بلند کیا اور اس دوران قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا، تقریب کی نظامت کے فرائض پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن شفاعت احمد کلیم نے انجام دیئے ۔

سفیر پاکستان نے صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

پولینڈ میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب

دریں اثناء سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے تقریب کے شرکا ء کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا، اس دوران شرکاء کی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی۔

استقبالیہ کے دوران سفیر پاکستان شفقت علی خان نے یوم پاکستان کے تاریخی پس منظر پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ برصغیرکے مسلمانوں کی عظیم جدوجہد کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا، قرارداد پاکستان کے سات سال بعد محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان آزاد ہوا۔

پولینڈ میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب

سفیرپاکستان نے پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات کے فروغ پر بھی زوردیا اور کہاکہ ہم پولینڈ کے ساتھ گہرے روابط اور تعلقات کا مزید فروغ چاہتے ہیں۔

تازہ ترین