کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدا ددہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سمیت 25رہنمائوں کے ایک بار پھر ٹیلی گراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کا موقف سننے کے بعد 16 فروری تک تمام ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت میں اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔اس دوران تفتیشی افیسر کا کہنا تھا کہ اشتعال انگیز تقریر کے حوالے سے درج مقدمات میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے رینجرز کی10 گاڑیوں کی ضرورت ہے۔ اتنی گاڑیاں ہم کہاں سے لائیں۔ رینجرز کے ساتھ جاکر ہی گرفتار کرنا ممکن ہے ۔