• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دنیا کے 5ارب لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا

پیرس(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ نے دنیا بھر کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ موسمی تبدیلی اور آبادی میں اضافے سے اربوں لوگ پانی کی کمی کا شکار ہوں گے جس سے بچاؤ کے خاطر معیاری پانی اور اس کی ترسیل کو بہتر بنانے کے لیے ’’شجرکاری‘‘ کی پالیسی پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ واٹر ڈویلپمنٹ رپورٹ برائے 2018میں اقوام متحدہ نے پیش گوئی کی کہ دنیا کی نصف آبادی یعنی 3ارب 60کروڑ لوگوں کو سال میں ایک مہینے پانی کی انتہائی قلت کا سامنا ہوگا اور پانی سے محروم آبادی کی شرح سال 2050میں بڑھ کر 5ارب 70 کروڑ تک پہنچ جائے گی اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی ڈائریکٹرجنرل اودری ازولای نے رپورٹ میں خبردار کیا کہ’اگر ہم نے کچھ نہیں کیا تو دنیا میں بود و باش اختیار کرنے والے 5ارب لوگ 2050میں پانی کی قلت سے دوچار ہوں گے‘‘۔

تازہ ترین