• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی جہانگیر صدیقی کی حاضری بارے شائع خبر حقائق کے منافی ہے،نیب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نیب نے علی جہانگیر صدیقی کی نیب لاہور میں حاضری سے متعلق شائع خبر کی وضاحت کی ہے جس میں رپورٹر نے تاثر دیا ہے کہ نیب نے علی جہانگیر صدیقی سے 41سوالات پوچھے تھے نیب کے بیان کے مطابق خبر من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے ۔ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت کے مطابق نیب کی مشترکہ انوسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی)کی تحقیقات کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جاتا ہے اور متعلقہ رپورٹر نے نیب کا موقف لیے بغیر جو سٹوری دی نیب کے مطابق یہ سٹوری اخلاقی اور صحافتی روایات کے منافی ہے ۔ نیب نے بیان میں میڈیا سے کہاہے کہ نیب میں زیر تفتیش کیسز کے حوالے سے قیاس آرائی نہ کی جائے ۔
تازہ ترین