حجرہ شاہ مقیم ( صباح نیوز ) گندگی سے جنازہ گزارنے کا معاملہ چیف جسٹس پیر کو سماعت کریں گے ۔ سپریم کورٹ نے کیس نمبر 1068030/18 کے تمام فریقین کو نو ٹس جاری کرکے طلب کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے سو شل میڈیا پر گردش کر تی گندگی سے جنازہ لیکر جانیوالے افراد کی تصویر دیکھ کر 20مارچ کو ازخود نوٹس لیا اور پوچھا تھا کہ علاقے کی نشاندہی کریں وہاں کے کونسلر سے لیکر ایم این اے سمیت سب کو بلاکر پوچھیں گے، تصویر حجرہ شاہ مقیم کے محلہ زاہد پورہ کی نکلی تھی جسکی تصدیق اپوزیشن جماعت کے کونسلر نایاب کاشف نے کردی تھی جنازہ وارڈ نمبر 13 کی گلی نمبر9 کے رہائشی محمد علی انصاری کی ہمشیرہ کا تھا۔