• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لذیذ لزانیہ۔۔۔۔ہر قوم کا پسندیدہ کھانا

لذیذ لزانیہ۔۔۔۔ہر قوم کا پسندیدہ کھانا

لزانیہ پاستا کی ایک قدیم قسم ہے، جس کو پکوان میں استعمال کرنے کی ابتداء چودہویں صدی عیسوی میں اٹلی سے ہوئی ۔لزانیہ بنانے کیلئے اس کی مختلف تہوں میں گوشت ، سبزیوں،پنیراور مختلف کھانےکی اشیاء کا اضافہ کیاجاتا ہے جس سے اس ڈش کی لذت میں اضافہ ہوتا ہے۔ عصر حاضر میں دنیا بھر میں لزانیہ مختلف طریقوں سے بنایا جاتا ہے۔پاکستان میں جہاں مختلف اطالوی پکوان کھائے جاتے ہیں ، وہیںلزانیہ بھی نہایت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ یہاں مختلف ریسٹورانٹس میں لزانیہ اٹلی کے کھانوں میں سرفہرست ہوتا ہے ۔

پاکستان میں کھائے جانے والے مختلف اقسام کے لزانیہ کی تراکیب قارئین کی نذر ہیں۔

ویجیٹبل لزانیہ

اجزاء:

آلو۔ دو عدد (باریک کٹے ہوئے)

گاجر۔ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)

مٹر۔ ایک کپ

سوئٹ کارن۔ آدھا کپ

پھلیاں۔ ایک کپ

شملہ مرچ۔ ایک عدد (کٹی ہوئی)

مشروم ۔چار سے پانچ عدد (سلائس)

لزانیہ۔ اسٹرپس نو عدد

بگھار کے لئے۔

آئل۔ ایک چوتھائی کپ

پیاز۔ ایک عدد (کٹی ہوئی)

لال مرچ۔ آٹھ سے دس عدد (ثابت)

کری پتا۔ دس سے بارہ عدد

سفید زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ

رائی دانہ۔ آدھا چائے کا چمچ

لہسن۔ ایک چائے کا چمچ

اوریگانو پتا۔ ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا)

ٹماٹر۔ تین سے چار عدد (کٹے ہوئے)

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

لال مرچ( پاؤڈر)۔ ایک چائے کا چمچ

ہلدی۔ آدھا چائے کا چمچ

چکن اسٹاک کیوب ۔ایک عدد

چیڈر چیز۔ دو کھانے کے چمچ

مکھن۔ دو کھانے کے چمچ

ٹماٹو کیچپ۔ چار کھانے کے چمچ

لیمن گراس۔ گارنشنگ کےلئے

وائٹ ساس کے لئے۔

دودھ۔ آدھا کلو

مکھن۔ دو کھانے کے چمچ

میدہ ۔دو کھانے کے چمچ

نمک۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

رائی پاؤڈر۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

سفید مرچ۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

چیڈر چیز۔ دو کھانے کے چمچ

ترکیب۔

ایک پین میں آئل ڈال کر گرم کرلیں۔

پھر اس میں لال مرچ، کری پتا، سفید زیرہ، اوریگانو اور رائی دانہ ڈال کر بگھار لگا لیں۔

اب اس میں پیاز، ٹماٹر اور لہسن ڈال کر فرائی کرلیں۔

پھر نمک، لال مرچ اور ہلدی ڈال کر بھون لیں۔

اب مٹر، پھلیاں، گاجر، آلو اور سوئٹ کارن پین میں ڈال کر گلا لیں۔

جب سبزیاں گل جائیں تو اس میں شملہ مرچ اور مشروم ڈال دیں۔کچھ دیر بعد چولہا بند کردیں۔

پھر چکن اسٹاک کیوب ڈال کر مکس کر دیں۔

اب اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔

کھلے برتن میں پانی لے کر اس میں آئل ڈال دیں۔پانی گرم کریں اور اس میں لزانیہ اسٹرپس ڈال دیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک پکنے دیں۔

بیکنگ ٹرے کو گریس کرکے اس میں لزانیہ اسٹرپس کاٹ لیں، ان پر ٹماٹو کیچپ، سبزیاں، کٹا ہوا اوریگانو پتا اور وائٹ ساس ڈال کر فلنگ کریں۔

پھر اس فلنگ کے اوپر وائٹ ساس پھیلا دیں۔پھر چیڈر چیز، اوریگانو پتے، ٹماٹو کیچپ اور مکھن پھیلا دیں۔

پہلے سے گرم اوون میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بیک کر دیں۔

مزیدار لزانیہ تیار ہے۔ لیمن گراس سے گارنش کرکےسرو کریں۔

وائٹ ساس کے لئے۔

ایک پین میں مکھن، میدہ، نمک، سفید مرچ اور رائی پاؤڈر ڈال کر ہلکا بھون لیں۔

پھر دودھ ڈال کر مکس کردیں جب پک جائے تو چولہے سے اتار لیں۔

اب اس میں دو کھانے کے چمچ چیڈر چیز مکس کر دیں۔

چکن لزانیہ

اجزاء۔

قیمہ ۔آدھا کلو

کٹی پیاز۔ آدھا کپ

تیل ۔چار کھانے کے چمچ

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

نمک ۔حسب ضرورت

مسٹرڈ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

ادرک، لہسن ۔ایک چائے کا چمچ

سرکہ۔ دو کھانے کے چمچ

گرم مصالحہ۔ آدھا چائے کا چمچ

ٹماٹو پیسٹ ۔آدھا کپ

اوریگانو پتا ۔ایک چائے کا چمچ

لزانیہ اسٹرپس ۔چھ عدد

چیز ساس کے لیے۔

مکھن۔ تین کھانے کے چمچ

میدہ ۔چار کھانے کے چمچ

نمک ۔حسب ضرورت

دکنی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

مسٹرڈ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

دودھ۔ دو کپ

چیڈر چیز۔ دو کھانے کے چمچ

ٹماٹو ساس کے لیے۔

ٹماٹو پیسٹ۔ آدھا کپ

نمک۔ حسب ضرورت

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

تیل۔ دو کھانے کے چمچ

پسا لہسن۔ آدھا چائے کا چمچ

چینی۔ ایک کھانے کا چمچ

سرکہ۔ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب ۔

قیمے کے لیے۔

پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کریں۔

پیاز میں قیمہ، نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر، ادرک، لہسن، سرکہ اور ٹماٹو پیسٹ شامل کر کے پکنے کے لیے رکھ دیں۔

جب گل جائے تو بھون کر اتار لیں اور اوریگانو شامل کر دیں۔

لزانیہ کے لیے۔

لزانیہ کے اسٹرپس کو بوائل کر لیں۔

چیز ساس کے لیے۔

مکھن گرم کر کے اس میں میدہ بھون لیں۔

پھر نمک، دکنی مرچ اور مسٹرڈ پاؤڈر شامل کر کےاس میں دودھ اور پانی ڈال کر ساس تیار کر لیں۔

چولہے سے اتارتے وقت اس میں چیز بھی شامل کریں۔

دیسی لزانیہ ود تکہ

اجزاء۔

لزانیہ۔ تین سو گرام

بون لیس چکن۔ تین سو پچاس گرام

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ آدھا کلو

ثابت دھنیا ۔دو کھانے کے چمچ

زیرہ سفید۔ دو کھانے کےچمچ

تیل۔ دو سے تین کھانے کے چمچ

سرخ مرچ۔ ڈیڑھ کھانے کا چمچ

چیڈر چیز۔حسب ضرورت

موزریلا چیز۔حسب ضرورت

لیموں۔دو عدد

ثابت سرخ مرچ۔ تین سے چار عدد

ادرک ۔ایک ٹکڑا

ہلدی ۔ایک چٹکی

کٹُی ہوئی سرخ مرچ۔ ایک چٹکی

ترکیب۔

پانی میں تیل اور نمک ڈالیںاور لزانیہ ابال لیں۔

اب انہیں ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اور دوبارہ تھوڑا تیل لگائیں، تاکہ یہ آپس میں چپک نہ جائیں۔

ٹماٹو ساس کے لیے۔

تیل گرم کر کے لہسن، ٹماٹو پیسٹ اور پانی ڈالیں۔

اب نمک، سرکہ اور چینی شامل کر کے گاڑھا ہونے پر اتار لیں۔

اسمبل کرنے کے لیے:اوون فروٹ ڈش میں اس کو گریس کرلیں۔

لزاینہ کی اسٹرپس بچھائیں اور پکا ہوا قیمہ ڈالیں۔

اس پر اوریگانو چھڑکیں، پھرٹماٹو ساس اور چیز ساس ڈالیں اور پھر یہی عمل دہرائیں۔

آخر میں چیڈر چیز، مکھن، کیچپ اوریگانو چھڑک کر چار نمبر پر بیس سے پچیس منٹ کے لیے اوون میں بیک کریں۔

تازہ ترین
تازہ ترین