لاہورمیں ایک بزرگ خاتون نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی گاڑی روک لی، چیف جسٹس نے خاتون کی بات سُن کر کل اتوار کوعدالت میں بُلالیا۔
گوجرانوالا سے آئی ایک خاتون لاہورمیں چیف جسٹس ثاقب نثار کی گاڑی کے سامنے آ گئی، چیف جسٹس پاکستان اورجسٹس اعجازالاحسن نے گاڑی سے اُتر کرخاتون کی بات سنی۔
بزرگ خاتون نے کہا کہ گوجرانوالا پولیس نے اس کے بیٹے کو قتل کردیا ہے ، جس کے خلاف وہ احتجاج کررہی ہیں، آپ سے انصاف کی توقع ہے، صبح سے کھڑی تھی لیکن آپ سے ملنے نہیں دیا گیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف دینے والی صرف اللہ کی ذات ہے ، آپ اتوارصبح 11بجےعدالت آجائیں۔