• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے کے زیراہتمام نواز شریف پارک میں کٹ فلاور شو کا افتتاح

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیراہتمام نواز شریف پارک میں کٹ فلاور شو کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین پی ایچ اے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل، ڈی جی پی ایچ اے کیپٹن (ر) انوار الحق سمیت پی ایچ اے کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ فلاور شو اور رنگولی میں پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی راولپندی، فلوریکلچر ڈیپارٹمنٹ، کے آر ایل، کینٹ بورڈ راولپنڈی، سی ڈی اے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد کلب اور ایوب پارک راولپنڈی نے مختلف اقسام کے پھول نمائش کیلئے پیش کئے جسے شہریوں نے خوب سراہا۔ نمائش میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نفسانفسی کے دور میں جشن بہاراں کا انعقاد احسن اقدام ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں سال بھر جاری رہنی چاہئیں تاکہ شہریوں کو گھر کی دہلیز پر سستی تفریح مل سکے۔ کٹ فلاور شو کے موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتطامات کئے گئے تھے۔ نواز شریف پارک کے مرکزی دروازے پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے تھے جہاں چیکنگ کیلئے مردو خواتین سکیورٹی گارڈز تعینات کئے گئے تھے۔
تازہ ترین