• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمریت سے جنم لینے والوں نے شریعت و جمہوریت کو نقصان پہنچایا، علامہ حسین مقدسی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبائی کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ آمریت کی کوکھ سے جنم لینے والوں نے شریعت اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔ عالمی عشرہ اجر رسالت کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمان کے مطابق ہر شخص عہدو پیمان کرے کہ پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانے اور اسے دنیا کی عظیم ترین اقوام کی صف میں شامل کرنے کیلئے تیار ہو گا۔ اُنہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج نظریہ اساس کیخلاف کام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سید محمد عباس کاظمی‘ مردان علی چنگیزی‘ علی ابوذر چوہان اور ضلعی صدر اسلام آباد سید محمد علی کاظمی نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین