• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئیر اورچیف آفیسربلدیہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ملتوی

ملتان(سٹاف رپورٹر)سول جج ملتان نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈرز جاری کرنے سےو روکنے اور عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے خلاف توہینعدالت کی درخواستوں میں مئیر اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جواب جمع کروانے پر سماعت26مارچ تک ملتوی کرنے کاحکم دیا ہے فاضل عدلت میں جلیل خان بابر سمیت40چیئرمین وممبران نے درخواست توہین عدالت دائر کی تھی کی ورلڈ بنک سے حاصل گرانٹ کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب شہری نظام کی بہتری کے پراجیکٹ کے تحت کروڑوں روپے سے زائد رقم جاری کی گئی جس کیلئے کارپوریشن کی جانب سے مذکورہ فنڈز غیر قانونی اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بناتے ہوئے صرف ایک صوبائی حلقہ میں خرچ کرنے کے خلاف فاضل عدالت سے رجوع کیا تو عارضی حکم امتناعی جاری کر دیا گیا لیکن عدالتی حکم26فروری کو موصول ہونے کے باوجود27فروری کو ٹینڈر جاری کر دئیے گئے ۔اس ضمن میں گزشتہ روز مئیر اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرادیا گیا جس پر سماعت26مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔
تازہ ترین