لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے احتجاج کرنیوالی خاتون کے بیٹے کی پولیس مقابلے میں مبینہ ہلاکت کا نوٹس لے لیا ،گلاب دیوی ہسپتال روانگی سے قبل خاتون کو احتجاج کرتے دیکھا تو گاڑی رکوا کر باہر آگئے اور خاتون کی فریاد سن کر اسے آج صبح 11بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری طلب کرلیا ،جسٹس اعجازالاحسن بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے ،گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون صغراں بی بی نے چیف جسٹس سے فریاد کی کہ 2008 میں اس کے بیٹے کو پولیس نے مبینہ مقابلے میں جاں بحق کر دیا تھا تاہم 10سال ہو گئے اسے انصاف نہیں ملا اوروہ صبح 8 بجے سے یہاں کھڑی ہے مگر چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی اب اسے صرف چیف جسٹس سے انصاف کی امید ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کرنے والی صرف اللہ کی ذات ہے ۔