• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلاب دیوی اسپتال میں ادویہ کی عدم دستیابی پر اظہار ناراضی، اسپتال کو ادارہ بنائیں چشم پوشی برداشت نہیں کی جائیگی، چیف جسٹس

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے گلاب دیوی اسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کو ادارہ بنائیں، چشم پوشی برداشت نہیں کی جا ئیگی۔ چیف جسٹس دن بھر مفاد عامہ کے مقدمات سننے کے بعد غریب مریضوں کی مشکلات کا جائزہ لینے گلاب دیوی اسپتال گئے اسپتال کی ایمرجنسی دورہ کے دوران مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ آپ کی آمد پر مریضوں کو باہر نکال دیا گیا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ دوبارہ آؤں گا پھر دیکھوں گا کیسے مریضوں کو باہر نکالا جاتا ہے۔ چیف جسٹس نے جسٹس اعجازالاحسن کے ہمراہ گلاب دیوی اسپتال سے متصل العلیم میڈیکل کالج کی مجوزہ عمارت کا دورہ کیا، گلاب دیوی اسپتال کے مینجنگ ڈائیریکٹر سمیت ڈاکٹرز نے کالج کے حوالے سے چیف جسٹس کو دورہ کروایا اور انہیں بریفینگ دی۔
تازہ ترین