• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند خاندان ملک کی دولت و سیاست پر قابض ہیں،سراج الحق

چند خاندان ملک کی دولت و سیاست پر قابض ہیں،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا ہےکہ چند خاندانوں نے پاکستان کی دولت، سیاست اور جمہوریت پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستانی کرنسی خاک میں مل رہی ہے، سینٹ میں پورے پورے اصطبل فروخت ہوگئے، اس قیادت سے بغاوت کا وقت آگیا ہےجبکہ اصل پی ایس ایل 2018 میں ہوگا اور یہ پی ایس ایل متحدہ مجلس عمل جیتے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے 70 سالوں میں بار بار ظالم ڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو ووٹ دیا اور یہ لوگ پارٹیاں بدل لیتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو موقع ملا مگر قوم کو کچھ نہیں دیا، مسلم لیگ ن غربت ختم کرنے میں ناکام ہوگئی اور ورلڈ بینک سے اتنے قرضے لئے جتنے 30 سال میں نہیں لئے گئے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ سب کا احتساب چاہتے ہیں، احتساب کا میکنزم بنایا جائے اور ان سے احتساب شروع کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر آپ انقلاب، تبدیلی، روشن مستقبل، بچے کےہاتھ میں قلم کتاب، کسان کو خوشحال اور ملک میں اسلامی نظام چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

تازہ ترین