• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ و تقاریب

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان گزشتہ دنوںمتحدہ عرب امارات کے نجی دورے پر آئے،تو ان کے اعزاز میں ممتاز پختوں رہنما عنایت الرحمن نے عشائیہ وتقریب کااہتمام کیا۔ جس میں کے پی کے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات عطا اللہ فتح ، عماد الدین ، حاجی رحمت گل، میاں مجاہد شاہ ، حاجی فیض محمد، سید عالم گیر خان، سید محمد الیاس اور دیگر نے شرکت کی ۔ 

نجم الدین خان کی آمد پر عنایت الرحمن اور حلقہ این اے 33 کے لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کے سعادت مجاہد شاہ نے حاصل کی۔ عنایت الرحمٰن نے کیا کہ نجم الدین خان پی پی پی کے سنیئر رہنما کےساتھ ساتھ سماجی ورکر بھی ہیں۔ اپنے علاقے کے لئے ان کی بے پناہ خدمات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے حلقہ کے لوگ ان سے لگائو رکھتے ہیں۔ 

سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ و تقاریب
مسلم لیگ (ن) امریکاکے وائس صدر میاں فیاض کو ملک شہزاد، راجہ سرفراز ، جمیل اسحاق اور دیگر گلدستے پش کر رہے ہیں

ہماری دعوت پریہاں تشریف لائے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نجم الدین خان نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف عدالتوں اور نیب میں مقدمات چل رہے ہیں، بلکہ نواز شریف سیاست کے کھیل سے نکل گئےہیں، عمران خان کے بارے میںسابق وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ ہمیشہ یو ٹرن کی سیاست کرتے ہیں۔ آئندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پی پی پی آئندہ حکومت دیگر سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر بنائے گی۔ عوام پی پی پی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ کے پی کے حکومت دعویٰ ضرور کرتی ہے کہ صوبےمیں انقلاب آگیا ہےلیکن وہاں کوئی کام نہیں ہوا۔ صرف میڈیا میں شورمچایا جا رہاہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے حکومت نے اربوںروپیہ پشاور میں سڑکوں پرخرچ کر دیا لیکن ابھی تک کوئی اچھی سڑک یا ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ ہمارا علاقہ مالا کنڈ بہت پس ماندہ ہے۔ 

وہاں نہ ہی کارخانے اور کاشت کار ی کے لئے زمین ہے۔ لوگوں کو روزگار کے لئے سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر ممالک کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ ہمارے علاقے میں سرکاری ملازمت کے مواقع بہت کم ہیں۔ 

میں نے اپنے دور وزارت میں علاقے کے 13 ہزار لوگوںکو ملازمت فراہم کی، یونیورسٹی کا قیام ، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 150 فی صد بڑھائیں، اب لوگ پی پی پی کے سابق دور کو یاد کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے ہر سطح پر مایوس کیا۔ ہمارے لوگ زرمبادلہ کی صورت میں خطیر رقم پاکستان بھیجتے ہیں لیکن ان کو ائیر پورٹ اور دوسرے مقامات پر تنگ کیا جاتا ہے۔ 

سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ و تقاریب
سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان کےساتھ ممتاز پاکستانیوں کا گروپ فوٹو

شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ میں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےبات کی ہے کہ ہمارے علاقے کے لوگوں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے ۔ تعلیم کے راستے کھولے جائیں یہ ہمارے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹوکی پالیسی تھی کہ بے روزگاروں کو رزگار فراہم کیا جائے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکا کے سینئر وائس پریذیڈنٹ میاں فیاض گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر آئے تو ان کے اعزاز میں بھی تقریبات کا اہتمام کیاگیا۔ ایک پروقار اور شاندار تقریب ممتاز بزنس مین جمیل اسحاق نے عجمان میں دی۔ جس میں تما م پارٹیوں کے رہنما اور ورکرز نے بھر پور شرکت کی۔ 

نمایاں ممتاز پاکستانیوں میں ڈاکٹر اکرم شہزاد ، حاجی محمد یاسین، مصطفےٰ مغل، محمد یونس کیانی، جلیل اسحاق، عبدالوحید پال، ملک شہزاد ، چوہدری خالد حسین، راجہ محمد سرفراز، سفیر احمد ستی، نصر ہاشمی، محمد افتخار، حکیم قمراور دیگر نے شرکت کی۔ 

جمیل اسحاق اور ان کے دوستوں نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور کہاکہ ہماری روایت رہی ہے کہ یہا ں ہر آنے والے مہمان کا استقبال کیا جائے گو کہ ہمارے معزز مہمان کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ تمام سیاسی پارٹی کے رہنمائوں نے بھر پور شرکت کی ہے ۔ہم دیار غیر میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ ہمیں یہاں سیاسی اختلاف ہونے کے باوجود مہذب پاکستانی کا ثبوت دینا چاہیے۔ مہمان خصوصی میاں فیاض نے کہا کہ نواز شریف ایک تحریک کا نام ہے۔ 

جسے جتنا دبایا جائےگا وہ اتنی ہی ابھرے گی۔عدالتی فیصلے صرف مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے خلاف کیوں آرہے ہیں دیگر سیاسی جماعتوں پر اس کا اطلاق کیوں نہیں ہو رہا،جس طرح دیگر سیاسی پارٹیوں کے لیڈران غیر شائستہ زبان گفتگو اورالزامات لگاتے ہیں،ان پر قانون کااطلاق کیوں نہیں ہوتا۔ صرف مسلم لیگ (ن) کو نشانہ کیوں بنایاجا رہا ہے۔ آئندہ دور بھی مسلم لیگ(ن) کا ہو گا۔ 

تازہ ترین