کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ، شہرکے خارجی وداخلی راستوں کی خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی کرنے کا فیصلہ ،تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی عمران خان کے دورہ کوئٹہ 29مارچ کے موقع پر کوئٹہ میں سخت سیکورٹی کا فیصلہ کیا گیا ،پروگرام کے مطابق عمران خان کوئٹہ میں 3مختلف مقامات پر پارٹی کی ممبر سازی مہم کا افتتاح کرینگے اور تینوں مقامات پر خطاب بھی کرینگے۔