• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21 مارچ کو دبئی اجلاس میں مشرف کی واپسی کا فیصلہ ہو گا‘ ڈاکٹر امجد

اسلام آباد (خبر نگار) آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین سید پرویز مشرف جلد پاکستان آ کر عدالتوں کا سامنا کرینگے۔ نواز شریف عدلیہ اور فوج کو بدنام کرنے کی بجائے اپیل میں جائیں۔ منگل کو پاکستان عوامی اتحاد کا اجلاس ہو گا جس کے بعد 21مارچ کو دبئی اجلاس میں اُنکی واپسی کی تاریخ اور شہر کا فیصلہ کیا جائیگا۔ پرویز مشرف کا بھرپور عوامی استقبال کیا جائیگا۔ حکومت فول پروف سکیورٹی یقینی بنائے اور انہیں نقل و حرکت، اظہار رائے کی آزادی دے۔ وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو پرویز مشرف کی سکیورٹی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلطان یوسف باچا سمیت مختلف پارٹیوں کے سینکڑوں افراد نے اے پی ایم ایل میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ مشرف دور میں پاکستان کے مجموعی قرضے دس فیصد کم ہوئے‘ بعد کی حکومتوں نے قرضہ 36ارب سے 80ارب تک پہنچا دیا۔ کرپٹ لٹیرے ملک سے بھاگ گئے تو یہ پیسہ کون دیگا؟ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی میں کسی نے معاونت کی نہ واپسی میں کسی کا کردار ہے، وہ نگران حکومت سے پہلے وطن میں ہونگے۔ صادق سنجرانی کے چیئرمین سینٹ منتخب ہونے کے بعد بلوچ عوام کا احساس محروم ختم ہوا ہے۔

تازہ ترین