• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بڑے لوگوں کی باتیں

میرے پاس وقت نہیں ، اُن لوگوں سے نفرت کرنےکا

جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ۔۔۔۔میں مصروف رہتا ہوں ،اُن لوگوں میں

جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔

( شیخ سعدیؒ)

ذہنی شکستگی اور بے دلی محض اس لیے پیدا ہوتی ہے

کہ آپ یہ سوچ رہے ہوتے ہیں کہ میں خوش ہوں یا غمگین۔

اُٹھیے کمر ہمت باندھیے،کچھ کیجئے اور مصروف رہیے۔

(جارج برناڈشا)

غلام قوم کے معیار بھی عجیب ہوتے ہیں

شریف کو بے وقوف ، مکار کو چالاک،قاتل کو بہادر اور مال دار کو بڑا آدمی سمجھتے ہیں۔

(مولانا عبید اللہ سندھی)

ایک بات زندگی بھر یاد رکھنا، کسی کو دھوکہ نہ دینا

دھوکہ میں بڑی جان ہوتی ہےیہ کبھی نہیں مرتا،

گھوم کر ایک دن واپس آپ کے پاس ہی پہنچ جاتا ہے، کیونکہ اس کو اپنے ٹھکانے سے بہت محبت ہوتی ہے۔

(اشفاق احمد)

برے لوگوں کو بھول کر اچھے لوگوں کی تلاش سے کہیں

بہتر ہے کہ ہم لوگوں کی بری باتیں بھول جائیں

اور اُن کی اچھی باتوں کو تلاش کریں ۔

(محمد علی )

                                 آج کی بات

برداشت بزدلی نہیںبلکہ زندگی کا ایک اہم اصول ہے۔جس دل میںقوتِ برداشت ہےوہ کبھی بھی ہار نہیں سکتا۔

تازہ ترین