• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد نے اجازت نہیں دی، شوہر کی اجازت سے شوبز میں قدم رکھا: زارا نور عباس

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ والد اتنے سخت مزاج تھے کہ جب تک شادی نہیں ہوئی اس وقت تک اداکاری کا آغاز نہیں کیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے گھر کے سخت ماحول کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ انہیں کئی معاملات میں آزادی حاصل نہیں تھی۔

اپنے والد اور بھائیوں کی سختی کا ذکر کرتے ہوئے زارا نور نے کہا کہ میرے والد کسی ایسی ملازمت کے حق میں نہیں تھے جس کے لیے مجھے گھر سے باہر جانا پڑے۔ انہوں نے مجھے قانون کی تعلیم حاصل نہیں کرنے دی، اس لیے میں نے ماس کمیونیکیشن پڑھا۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے (والد نے) مجھے شوبز یا میڈیا جوائن کرنے کی بھی اجازت نہیں دی، بلکہ میرے شوہر کی اجازت سے میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میرے تین بھائی ہیں اور میں اکلوتی بہن ہوں۔ میرے بڑے بھائی بہت سخت مزاج ہوا کرتے تھے، وہ کہتے تھے کہ میں تمہارے والد جیسا ہوں، یونیورسٹی کے وقفے میں وہ مجھے لینے آ جاتے تھے۔ مجھے دوستوں کے ساتھ بیٹھنے، گھومنے پھرنے، فلم دیکھنے یا شاپنگ کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

زارا نوز نے بتایا کہ درمیانے والے بھائی کے ساتھ اکثر بحث اور لڑائی ہو جاتی تھی، تاہم سب سے چھوٹے بھائی کے ساتھ میرا تعلق مختلف تھا، میں اسے تنگ کرتی تھی اور وہ مجھے چھوٹے بچے جیسا لگتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید