اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے چھوٹے بھائی اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور ماڈل و اداکار فیروز خان کی مہندی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ڈرامہ سیریل خانی کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار فیروز خان رواں ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں جس کی تصدیق ان کی بہن اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے خود کی تھی۔
گزشتہ روز فیروز خان کی مہندی اور ڈھولکی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں شوبز اور فیشن انڈسٹری کے متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔
اداکار کی رسم حنا میں سپر اسٹار فواد خان، ان کی اہلیہ صدف خان، ہمایوں سعید، حسن شہریار، یاسر نواز، ندا یاسر، فرحان سعید، عروہ حسین، کرکٹر احمد شہزاد اور دیگر شریک ہوئے اور تقریب کو چار چاند لگایا۔
مہندی کی تقریب میں دونوں دلہا دلہن بھی خوشی سے نہال رقص کرتے نظر آئے ۔
جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوگئی ہیں۔
فیروز خان کی شادی 30 مارچ کو منعقد ہوگی۔