• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی وزیر اعظم کو مقدمات جلد نمٹانے کی یقین دہانی

چیف جسٹس کی وزیر اعظم کو مقدمات جلد نمٹانے کی یقین دہانی

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مقدمات کے جلد فیصلے سنانے کی یقین دہانی کرادی ۔

ترجمان سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس سے ملاقات وزیراعظم کی درخواست پر ہوئی جو انہوں نے اٹارنی جنرل کے ذریعے بھجوائی تھی۔

وزیراعظم اور چیف جسٹس کی دو گھنٹے طویل ملاقات

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس کی ملاقات جسٹس ثاقب نثار کے چیمبر میں خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔

ملاقات میں وزیراعظم نے چیف جسٹس کو عدالتی نظام میں بہتری کے لئے مکمل معاونت ،فوری اور سستے انصاف کے لئے وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔

انہوں نے اس دوران چیف جسٹس کو زیر التوا مقدمات میں ایف بی آر کو درپیش مسائل سے آگاہی دی اور محصولات سے متعلق مقدمات جلد نمٹانے سے متعلق بات کی ۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے وزیراعظم کو بتایا کہ عدلیہ آئینی ذمہ داریاں بے خوف انداز میں پوری کرتی رہی گی ۔

انہوں نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ مفاد عامہ کے زیر التوامقدمات جلد نمٹائے جائیں گے ۔

تازہ ترین