کراچی(اسٹاف رپورٹر) 21ویں کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کی آسٹریلیا روانگی شروع ہوگئی۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم منگل کی صبح کراچی جبکہ لاہور سے قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم بھی آسٹریلیا روانہ ہوگئی۔ قومی ہاکی ٹیم میں 18کھلاڑی اور چھ آفیشلز شامل ہیں۔ کپتان رضوان سینئر نے دبئی سے ٹیم جوائن کی ہے وہ ہالینڈ میں لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، روانگی سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ آلٹیمنز نے کہا کہ ٹیم سے اچھی کار کردگی کی امید ہے، کھلاڑیوں نے کیمپ میں بہت محنت کی ہے۔ ٹیم منیجر حسن سردار نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح وکٹری اسٹینڈ پر آنا ہے، ہر میچ کی حکمت عملی حالات اور مخالف کی طاقت کو دیکھ کر تشکیل دیں گے۔