• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راول جھیل، تمام مسائل کا حل پیش کیا جائے،چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالت میں سیکرٹری حضرات آجاتے ہیں، لیکن ان کے پاس کوئی اختیارات ہی نہیں ہیں، سارے اختیارات وزیروں کے ہاتھ میں ہیں، عدالت تو ان مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے لیکن حکومت نہیں کرنا چاہتی ہے۔ عدالت عظمی نے ʼʼبنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات اور راول جھیل میں گٹر کی غلاظت پھینکنے اور وہی پانی راولپنڈی کے شہریوں کو سپلائی کرنے کے مجرمانہ اقدام ʼʼکے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کو آئندہ سماعت تک راول جھیل کی صفائی و دیکھ بھال سمیت تمام مسائل کا حل اور تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ لیز پر لی گئی 11 زمینوں کے مالکان کو نوٹسز بھی جاری کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو چیئرمین سی ڈی اے حاضر ہوئے جبکہ وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری حاضر نہیں تھے ، ایک فریق کے وکیل شائق عثمانی نے عدالت کو بتایا کہ وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے ۔
تازہ ترین