• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ایکٹ2017ء کیخلاف شیخ رشید کی درخواست پر الیکشن کمیشن وزارت پارلیمانی امور کو نوٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ2017 میں امیدواروں کے متعلق معلومات کم طلب کرنے کی شقوں کیخلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی درخواست پرقانونی نکات بتانے کیلئے الیکشن کمیشن اور وزارت پارلیمانی امور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19اپریل تک ملتوی کر دی ہے،ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی تو درخواست گزار اپنے وکیل بیرسٹر سجیل کیساتھ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ نئے فارم میں امیدوار سے کم معلومات طلب کی گئی ہیں، آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت ہر ووٹر کو معلومات حاصل کرنے کا اختیار ہے،الیکشن ایکٹ2017 کی شق 60،110 اور 137 آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہیں۔
تازہ ترین