• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالہ غیر قانونی تعمیرات کیس، بنیادی حقوق یامفادعامہ کے مقدمات میں التوانہیں دینگے ،چیف جسٹس

اسلام آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں جو تعمیرات ہو چکی انہیں ریگولر کریں یا جرمانہ کریں ، وقت نہیں اس کیس کومزید لمبانہیں کر سکتے،ہرچیزکاحل موجود ہے لیکن کام کر نے کاعزم ہوناچاہئے، کیوں نہ راناثنااللہ کو بلالیں ، پنجاب میں اصل وہ ہی ہیں،مرکزاورصوبے میں حکومت انہی کی ہے۔ منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بنی گالہ غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ وزیر کیڈڈاکٹر طارق فضل چودھری سے رابطہ نہیں ہو سکا وہ بیرون ملک ہیں وقت دے دیں اس چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک ایشو بوٹینیکل گارڈن میں تجاوزات کا ہے،دوسراایشوغیرقانونی تعمیرا ت کاہے،تیسراایشو راول ڈیم میں گندے پانی کا ہے ، ہم توآج اس کیس کونمٹانا چاہتے تھے ،چیف جسٹس نے کہا کہ جو تعمیرات ہو چکی انہیں ریگولر کریں یا جرمانہ کریں ، وقت نہیں اس کیس کومزید لمبانہیں کر سکتے،آج فریقین کوسن کر فیصلہ کر لیتے ہیں۔ دوران سماعت چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات کوریگولرکرنے کیلئے حکومت کوخط لکھیں گے،ریگولرکرنے سے پہلے سیٹلائٹ سروے کرانا پڑے گا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خط لکھنے سے بہترہے فائل لے کرخود وزا ر ت چلے جائیں، ہر چیزکاحل موجود ہے لیکن کام کرنے کاعزم ہونا چاہئے ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت آئندہ پیرتک کاوقت دیدے،جسٹس عمرعطا بند یا ل نے ریمارکس دیئے کہ ابھی تک ہمیں مسائل کے حل کاپلان نہیں دیاگیا،چیئرمین صا حب آپ نے ابھی تک کیا کیا۔ چیف جسٹس آف پا کستا ن نے کہا کہ کیوں نہ راناثنااللہ کوبلالیں ،پنجاب میں اصل وزیرراناثنااللہ ہیں، مرکزا ور صوبے میں حکومت انہی کی ہے۔ آئندہ سماعت تک تمام مسائل کاحل لیکر آئیں، جن جن کو بلانا ہے ان کے نام بھی دیدیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد (صباح نیوز،آئی این پی ) سپریم کورٹ نے بنی گالہ تجاوزات کیس میں راول ڈیم پرسرکاری اراضی لیز پرلینے والوں کونوٹس جاری کردئیے اور قرارد یا ہے کہ اصل ایشو راول ڈیم کوگندگی سے بچاناہے جھیل میں گنداپانی روکنے کاپلان دیاجائے۔
تازہ ترین