اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے بابر اعوان کیخلاف پی آئی ڈی میں توہین آمیز پریس کانفرنس کرنے کے حوالے سے توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ کیا یہ وہی نوٹس ملیا تے ککھ وی نہ ہلیا، کیوں سوہنْیاں دا گلہ کراں بسمہ اللہ کراں والا کیس تو نہیں ؟ تو انہوںنے کہا کہ نہیں سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اس کیس میں نوٹس واپس لے لیا تھا ، یہ ایک سیاسی بیان جاری کرنے پر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوا تھا۔