• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ذکر تیرا جو سُنانے آئے

ذکر تیرا جو سُنانے آئے

نیند آنکھوں سے اُڑانے آئے

صحنِ گلشن میں پھول بکھرے ہیں

پھر بہاروں کے زمانے آئے

ہم نے پھینکا نہیں پتھر کوئی

راہ میں آئینہ خانے آئے

تم نے جب خود ہی بُجھائے تھے چراغ

کیوں انہیں کوئی جلانے آئے

(سمیع جمال)

تازہ ترین
تازہ ترین