• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیہون بم دھماکہ کیس، 5مفرورملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت برائے حیدرآباد نے سیہون بم دھماکہ کیس میں مفرور 5ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 30اپریل تک ملتوی کردی، جبکہ عدالت نے سندھ یونیورسٹی کی طالبہ نائلہ رند کی خودکشی کے مقدمہ کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جوڈیشل انکوائری رپورٹ کے بعد مزید احکامات نہ ملنے پر سماعت 28اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت برائے حیدرآباد نے منگل کو سیہون میں حضرت لال شہباز قلندرؒ کے مزار پر خودکش دھماکے کے مقدمہ کی سماعت کے دوران مقدمہ میں مفرور 5ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقراررکھتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 30اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ منگل کو اس مقدمہ کے گرفتار ملزم نادر جاکھرانی کو کراچی سینٹرل جیل سے پیش نہیں کیاگیا ۔
تازہ ترین