• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعدرفیق کی نیب لاہور میں پیشی، بیان ریکارڈ کرایا، فواد حسن فواد آج پیش ہونگے

لاہور (نمائندگان جنگ ،آئی ا ین پی )پیرا گون ہائوسنگ سکیم اسکینڈل میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نیب لاہور کی 3 رکنی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈکروا دیا، فواد حسن فواد اور خواجہ سعد رفیق کے بھائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھی اسی کیس میں آج پیش ہو نگے، خواجہ سعد رفیق نے کہا جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان کی ملاقات کو منفی رنگ نہیں دینا چاہئے، میرا ضمیر مطمئن ،الزام لگانا اور چور چور کہنا اچھی بات نہیں ، نیب میں میرا موقف آج بھی وہی جو پہلے تھا،آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے بات ہونی چاہئے تاہم کوئی رعایت نہیں مانگ رہا ، احتساب کا نعرہ کسی اور مقصد کیلئے لگایا جارہا ہےہم نے ہمیشہ ملک کے مفاد میں کام کیا ہے،کچھ قوتیں سیاست دانوں کو بدنام کرنے میں مصروف ہیں، نیب میں میرا موقف آج بھی وہی ہے جو پہلے دن تھا، نیب کے تمام سوالوں کے جوابات دئیے،میں نیب کے کالے قانون میں یقین نہیں رکھتا تاہم پھر بھی تمام مطلوبہ تفصیلات سے آگاہ کرو نگا اور مکمل تعاون کروںگا، خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیف الرحمان کے احتساب کامیں حامی نہیں ہوں، نیب کی پیدائش سے لیکر نیب قانون کے حوالے سے میرا موقف ریکارڈ کا حصہ ہے، نیب کا قانون کالاقانون ہے جب بھی احتساب کا نعرہ لگایا گیا تو اس کے مقاصد کچھ اور تھے ،گزشتہ کئی ماہ سے میرا اور میری فیملی کا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے ، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیب لاہور میں پیشی کے بعد ریلوے ہیڈ کواٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری اور رکن صوبائی اسمبلی یاسین سوہل بھی موجود تھے ،انہوں نے کہاکہ نیب نے مجھے بلوایا تھا اور سوال نامہ بھی جاری کیا تھا جس کا میں نے تحریری جواب بھی جمع کروادیا ہے اور اگر نیب کی جانب سے مزید سوال پوچھے جائیں گے تو ان کا بھی وقت پر جواب دیا جائے گا ۔
تازہ ترین