کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام ماہانہ تربیتی اجتماع آج شام 5 بجے صوبائی سیکرٹریٹ الگیلانی روڈ پر ہوگا ، اجتماع عام سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر و دیگر خطاب کریں گے ، ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ نورعلی نے تمام ارکان و کارکنان سے بروقت اپنی شرکت یقینی بنانے کی استدعا کی ہے ۔