نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کے جوابات پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا، تفتیشی ٹیم نے دونوں بھائیوں سے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
خواجہ سعدرفیق 28 مارچ اورخواجہ سلمان رفیق 29 مارچ کونیب میں پیش ہوئے۔
ذرائع کےمطابق نیب لاہورکی تفتیشی ٹیم نے دونوں بھائیوں سے موروثی جائیداد کا بھی ریکارڈ مانگا ہے، بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ کارڈز اور بیوی بچوں کی بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پرفارما مکمل کرکےایک ہفتے میں جواب داخل کرایا جائے۔