• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھنگ میں مختلف صنعتوں کی برآمد کے کثیر مواقع موجود ہیں،زاہدحسین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،میاں زاہد حسین نے جھنگ چیمبر کو پی بی آئی ایف کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاہے کہ جھنگ شہر پنجاب سے کھجور کی برآمدات میں بیشتر حصہ مہیا کررہا ہے۔ شہر میں کاٹن، تیل اور دستکاری کی صنعتوں کی برآمد کے کثیر مواقع موجود ہیں جن سے سرمایہ کار فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ شہر میں اس وقت 200سے زیادہ صنعتی و تجارتی یونٹس ہیں جن میں اون، کارپٹ، فرنیچر، دستکاری، ماربل، ہوزری اور بیڈ شیٹس قابل ذکر ہیں۔ جھنگ کی زرعی پیداوار میں گندم، کپاس، چاول، گنا، پھل اور سبزیاں شامل ہیں۔ لائیو اسٹاک اور پولٹری کی تعداد میں بڑی حد تک اضافہ ہوا ہے۔ میاں زاہد حسین نے تاجربرادری سے گفتگو میں کہاکہ سی پیک کے تحت زیر تعمیر M-4کے ذریعے شہر کو فیصل آباد اور M-5کے ذریعے خانیوال سے منسلک ہو جائیگا جس سے جھنگ کی مصنوعات کو بڑی منڈیوںتک تیزتر رسائی میسر ہوگی۔ میاں زاہد حسین نے کہا شہر میں انڈسٹریل/اکنامک زون بنانے کے لئے جھنگ کی لوکل ایڈمنسٹریشن متحرک ہے لیکن تاحال اسکی کوئی عملی شکل وجود میں نہیں آئی، شہر میں اسمال اور میڈیم انڈسٹریز کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کیلئے حکومت اقدامات کرے۔ موجودہ صنعتوں جن میں دستکاری، فرنیچر اورہوزری قابل ذکر ہیں کی ترقی کیلئے فوری اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین