صوابی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے زین اللہ خان ایڈووکیٹ نامی وکیل کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبر زین اللہ خان ایڈووکیٹ اپنے گھر جارہے تھے کہ جہانگیرہ روڈ پر کار میں سوار نامعلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں زین اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، مقتول کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔