• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شاہد کپور ’ کبڈی ‘ کے لئے تیار

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کے بعد شاہد کپور بھی کبڈی کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔

اداکار شاہد کپور نے فلم حیدر، اڑتا پنجاب اور پدماوت میں اپنی منفرد اداکاری سے بالی ووڈ میں اپنا لوہا منوایا جب کہ اپنی حالیہ فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد وہ ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح بھی بن گئے ہیں اور اب اپنے مداحوں کے سامنے آنے کے لئے کبڈی کرنے کے لئے بھی تیار ہو گئے ہیں۔


گزشتہ روز فلم ’رنگ دے بسنتی‘ اور ’فنے خان‘ کے ہدایت کار و فلمساز راکیش اوم پرکاش مہرا سے ان کے گھر میں ملاقات کی اور اس طویل ملاقات میں فلم ’کبڈی‘ کے اسکرپٹ پر بات کی گئی جس کے بعد شاہد کپور نے فلم کے لئے حامی بھی بھرلی ہے۔

شاہد کپور اس پروجیکٹ میں خاصی دلچسپی بھی لے رہے ہیں اور آخرکار انہوں نے فلم کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔

تازہ ترین