• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنری اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار،ٹائون انتظامیہ خاموش

کنری اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار،ٹائون انتظامیہ خاموش

کنری (نامہ نگار) کنری اور گردونواح میں آوارہ اور پاگل کتوں کی بھر مار سے شہری پریشان جبکہ شہر میں کتوں کے کا ٹنے کی اطلا عات ملنے پر شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ لوگوں نے اپنے بچوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے کتا مار مہم شروع نہ کرنے کے باعث شہر بھر اور گردونواح میں آوارہ ،پاگل،زخمی کتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ٹاؤ ن انتظامیہ کی جانب سے کتا مار مہم شروع نہ کئے جانے کی وجہ سے کنری کے مختلف علا قوں محلہ امیرآباد،شہباز محلہ ،بلوچ کالونی ،کولہی بازارو دیگر علاقوں میں پاگل ،زخمی اور آوارہ کتے گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں شہر میں آوارہ ں کتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے پر کنری شہر کے شہری و سماجی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر ڈور رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کے ہم نے اپنے بچوں کو گھروں سے نکلنا بند کردیا ہے شہر کی ہر گلی میں آوارہ کتے گھومتے پھر تے رہتے ہیں مگر ٹاؤ ن انتظامیہ نے خاموش تماشائی بن کر بیٹھی ہے۔ ہم ٹاؤ ن کمیٹی چیئر مین سے پر زور مطالبہ کرتے ہے کہ شہر میں ہنگامی طور پرکتا مار مہم کا آغاز کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کیا جائیگا ۔

تازہ ترین