• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ٹی 20: پاکستان نے کالی آندھی کو 143رنز سے مات دیدی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے کالی آندھی کو 143رنز سے مات دیدی

ویسٹ انڈیز ٹیم کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی ،204رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 60رنز پر ڈھیر ہوگئی،جو ٹی 20 میں کالی آندھی کی سب سے بڑے مارجن سے شکست ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو 143رنز سے شکست دیدی ہے ،گرین شرٹس کی مختصر ترین دورانیے کی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑی فتح ہے۔

دنیا بھر میں کسی بھی ٹیم کی یہ دوسری بڑی کامیابی ہے اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم کینیا کے خلاف 172 رنز میچ جیت چکی ہے۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے کالی آندھی کو 143رنز سے مات دیدی

ویسٹ انڈیز کی طرف سے مارلن سیموئلز 18 ،ریاد ایمرت 11 اور کیموپال 10 رنز ناٹ کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ،ا س کے 7 کھلاڑی دوہراہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی طرف سے محمد عامر ، محمد نواز اور شعیب ملک نے 2،2 جبکہ حسن علی ، شاداب خان اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی ۔

پاکستان کی زبردست بیٹنگ، ویسٹ انڈیز کو 204 رنز کا ہدف

بڑے ہدف کے تعاقب کےلئے ویسٹ انڈیز کی طرف سے چیڈوک والٹن اور آندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا ،پہلے اوور کی چوتھی گیند پر محمد نواز نے والٹن کو پویلین کا راستہ دکھایا ،وہ 6رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن داغا دے گی، 6 وکٹ پر 34 رنز

دوسرے اوور میں محمد عامر نے اوپنر آندرے فلیچر اور کپتان جیسن محمد کو میدان بدر کیا تو ویسٹ کی 3کی وکٹیں صرف 8رنز گر چکی تھی۔

ویسٹ انڈیزکی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

ویسٹ انڈیز کی چوتھی وکٹ 15 کے مجموعی اسکور پر گری ، دنیش رام دین کو صفر کے اسکور پر حسن علی نے محمد نواز کی مدد سے قابول کیا ۔

پاکستان کوپانچویں وکٹ 27 کے اسکور پر ملی،ویسٹ انڈیز کے آل رائونڈر رومین پاول کی وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی ،وہ ایک چوکے کی مدد سے صرف 5رنز بناسکے۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے کالی آندھی کو 143رنز سے مات دیدی

کالی آندھی کی چھٹی وکٹ 33 کے اسکور پر گر گئی،3 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنانے والے مارلن سیموئلز کا کیچ فہیم اشرف نے لیا ،یہ محمد نواز کی دوسری وکٹ تھی۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ ریاد ایمرت کی ملی ،1چھکے کی مدد سے 11 رنز بنانے والے کھلاڑی کا شعیب ملک کی گیند پر بائونڈی لائن پر حسین طلعت نے کیچ لیا۔

شعیب ملک نے اگلی ہی گیند پر کیسرک ولیمزکو بابر اعظم کی مدد سے قابو کرلیا ،یوں مہمان کی 8 وکٹ بھی 51 کے اسکور پر گر گئی۔

ویسٹ انڈیز کی نویں وکٹ 60 کے اسکور پر گری ،1چھکے کی مدد سے 7رنز بنانے والے سیموئل بدری کو حسین طلعت نے آئوٹ کردیا ،آخری بیٹسمین ویرا سیمی پرمول زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کے لئے میدان میں نہیں اترے۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے کالی آندھی کو 143رنز سے مات دیدی

حسین طلعت کو میچ میں آل رائونڈ پرفارمنس دینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،انہوں نے 41رنز کی اننگز کھیلی اور بائولنگ میں ایک وکٹ بھی اپنے نام کی ۔

تازہ ترین