• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسٹک ہاکی میں بہتری کیلئے مشاورت سے کام کرینگے،نوید عالم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہاکی سابق قومی کوچ نوید عالم نے کہا ہے کہ وہ ملک میں ڈومیسٹک ہاکی میں بہتر تبدیلی لانے کے لئے مشاورت سے کام کریں گے۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کوچنگ کے ساتھ ساتھ ہاکی کے انفرا اسٹریکچر میں بہتری لانے کا تجربہ بھی ہے جس کی مدد سے میں ملک میں قومی ہاکی میں مناسب تبدیلی لانے میں مدد ملے گی۔ نوید عالم نے کہا کہ نچلی سطح پر ہاکی میں بہتری لائے بغیر ہم قومی سطح پر اچھے نتائج حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں اور کلبوں کی ہاکی ختم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے قومی لیول پر نئے کھلاڑی سامنے نہیں آرہے ہیں اور قومی ہاکی چند کھلاڑیوں سے محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ کلبوں کو فعال کرنا ہوگا، جعلی کلبوں کو ختم کئے بغیر ہم نچلی سطح پر ہاکی کو بہتر نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے صدر خالد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمد نے مجھ پر کو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
تازہ ترین