جہلم،دینہ ، پنڈدادنخان،لاہور ( نمائندگان جنگ،نیوز ایجنسیاں )جہلم میں کھدائی کے دوران کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں2بھائیوں سمیت 6مزدور جاں بحق ہو گئے ، حادثہ ٹلہ جوگیاں کان میں گیس لیکج سے پیش آیا، دم گھٹنے سے ہلاک 2 سگے بھائیوں سمیت تمام کا تعلق کے پی کے شانگلہ سے ہے،جہلم میں دینہ کے نواحی علاقہ تھانہ ڈومیلی کی حدود ٹلہ جوگیاں کے نزدیک چھمیارہ کے مقام پر گزشتہ روز کوئلے کی کان میں کام کرتے ہوئے گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 مزدور رحمت اللہ ،صاحبزادہ ، 2 سگے بھائی صابر رحمان اور نصیب اللہ جاں بحق ہو گئے جن کا تعلق کے پی کے شانگلہ کے ایک ہی علاقہ پاگوڑی یونین کونسل پیرآباد سے ہیں ،حادثے کی اطلا ع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی ،ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی رانا زاہد اور ریسکیو اہلکارو ں نے موقع پر پہنچ کر طویل آپریشن کے بعد کان سے نعشوں کو نکال لیا، مرنے والوں کی نعشوں کو رورل ہیلتھ سنٹرڈومیلی منتقل کر دیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹلہ جوگیاں حادثے میں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔