• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی باکسر جوشا نے ایک اور ٹائٹل جیت لیا

کارڈف(نیوز ڈیسک) برطانوی باکسر انتھونی جوشا نے نیوزی لینڈ کے جوزف پارکر کو شکست دے کر باکسنگ کا ڈبلیو بی او ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا، ان کے پاس ڈبلیو بی اے اور آئی بی ایف کے ٹائٹل پہلے ہی ہیں، برطانیہ کے شہر کارڈف میں ہونے والے باکسنگ کے اس مقابلے کو 80 ہزار تماشائیوں نے دیکھا۔ اس کامیابی کے بعد جوشوا کو یقین ہے کہ وہ ڈبلیو بی سی بیلٹ بھی جیت سکتے ہیں اور اس طرح وہ باکسنگ کے چاروں بڑے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے تاہم ان کا کہنا ہےکہ ان کے لئے زیادہ اہم ہے کہ وہ اس کھیل میں کس طرح مزید بہتری لاتے ہیں۔ بائوٹ کے بعد انتھونی جوشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ باکسنگ کی حکمت عملی کا ثبوت تھا۔ میں اپنے الفاظ پر قائم رہا ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ چیپمئن بننا کیا ہے جوزف پارکر نے کہا تھا کہ وہ جنگ چاہتے ہیں لیکن یہ سب کچھ باکسنگ کی نفاست کے متعلق تھا۔ جو اہم چیز ہمیں نہیں بھولنی چاہئے وہ یہ ہےکہ میں متحدہ عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس جیت کو اپنے اگلے میچ پر حاوی نہیں ہونے دیں گے۔ اس فتح پر میں خوش ہوں اور کامیابی کو سرپر سوار نہیں کرتا میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ ہمیں جلد ہی دوبارہ یہ کرنا ہے میں باکسنگ کی بلندیوں پر ریٹائر ہونا چاہتا ہوں لیکن مجھے چند ماہ بعد اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا ہے میری نظریں اگلے میچ پر مرکوز ہیں مجھے وائلڈر چاہئے۔ یا فیوری۔ اسے(وائلڈر کو) رنگ میں لائیں اور میں اسے ادھ موا کردوں گا۔ جوشا کے پروموٹر بیری ہیرن کے مطابق انتھونی جوشا اور ڈیونتے وائلڈر کے درمیان ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل کے میچ کے متعلق مذاکرات اگلے ہفتے سے شروع ہوسکتے ہیں۔ ہیرن نے کہا کہ یہ لڑائی انتھونی جوشا واقعی چاہتے ہیں اور میرے خیال میں وہ یہ اس سال چاہتے ہیں۔ جوزف پارکر نے میچ کے بعد کہا کہ انتھونی جوشا ایک اچھے باکسر ہیں اور وہ بہتر کھیلے۔ ہم دوبارہ واپس آئیں گے۔
تازہ ترین