کوئٹہ کی شاہ زمان روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
گزشتہ روز فائرنگ سے مسیحی برادری کے چار افراد ہلاک اور 12 سال کی لڑکی زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق شاہ زمان روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ سریاب تھانے میں مقتولین کے کزن جہان زیب نے درج کرایا ۔
مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔
پیر کی شب شاہ زمان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے رکشے پر فائرنگ کی تھی جس سے اس میں سوار خاتون فردوس، پرویز، کامران اور طارق ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 12سالہ لڑکی زخمی ہوئی تھی۔
اس سے پہلے کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار سمیت 4افراد ہلاک جبکہ 4فراد زخمی ہوئے۔