کراچی کے علاقے ماڑی پور میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 2 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ایک خاتون زخمی ہوئی ہے، بچے کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ٹریلر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔