کوئٹہ(سٹی ڈیسک) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان نے کوئٹہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صوررتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےقانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کالعدم تنظیموں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ، ترجمان نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتے سے کوئٹہ میں تسلسل کے ساتھ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بناکر شہید کیا جارہا ہے جس سے عوام میں عدم تحفظ بڑھتا جارہا ہے ، ترجمان نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرئے ، جس میں حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، کوئٹہ میں بے گناہ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے حکومت امن وا مان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے موثر اور عملی اقدامات اٹھائے۔