• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل آفس کوئٹہ میں مبینہ بے قاعدگیوں کا نوٹس لیا جائے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)نے بیان میں انسداد بد عنوانی کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ تحصیل آفس کوئٹہ میں مبینہ بے قاعدگیوں کا نوٹس لیا جائے اراضی کی ٹرانسفر پر سائلین سے لاکھوں روپے بٹورے جا رہے ہیں اور تحصیل آفس کے کئی معمولی رینکس کے اہلکار لگژری گاڑیوں کے مالک بن چکے ہیں انہو ں نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کے باعث تحصیل آفس میں کرپشن بڑھتی جا رہی ہے اور سائلین کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ عدالت نے اس ضمن میں واضح احکامات جاری کئے ہیں کہ تحصیل آفس میں اسسٹنٹ کمشنر رینکس کے ایماندار افسران تعینات کئے جائیں مگر تا حال حکومت کی جانب سے اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین