• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،فنی خرابی کیوجہ سے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)فنی خرابی کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز132کے وی سٹی گرڈ کے انکمنگ ون کیبل میں فنی خرابی کی وجہ سے سورج گنج بازار،ملک پلانٹ،جناح روڈ، اولڈ سمنگلی، ایم ای ایس، پی ٹی وی،ایف سی ہسپتال و دیگر علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا ، اس حوالے سے کیسکو ترجمان نے بتایاکہ خرابی جلد دور کر کے بجلی بحال کر دی جائے گی ۔
تازہ ترین